اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر حملے کے واقعہ میں غفلت کے مرتکب کے پی کے پولیس کے معطل کئے گئے آر پی او ہزارہ اعجازِ خان کی بحالی کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سمری مسترد کر دی۔ 9 اپریل کو وزیراعظم کے حکم پر کے پی کے پولیس کے تین سینئر آفیسر معطل کئے گئے تھے۔
چینی انجینئرز بس حملہ‘ سابق آر پی او ہزارہ کی بحالی کی سمری وزیراعظم نے مسترد کر دی
Apr 21, 2024