راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈیمی کاکول میں ہفتہ کے روز149ویں پی ایم اے لانگ کورس ،14ویں مجاہد کورس ،68ویں انٹیگریٹڈ کورس اور23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی پاس آئوٹ ہونے والوں میں دوست ممالک کے 49 کیڈٹس بھی شاملِ ہیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نشان امتیاز (M)مہمان خصوصی جبکہ ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گوراک گیسٹ آف آنر تھے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پریڈ کا معائنہ اور خطاب کیا ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے149ویں پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈیمی کے سینئر انڈر آفیسر محمد نعمان عبداللہ نے اعزازی شمشیر اورکمپنی سینئر انڈر آفیسر محمد عبداللہ جاوید نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کئے دی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل دوست ملک سعودی عرب کے سینئر انڈر آفیسر فہد بن عقیل الطوارقی الفلاج نے حاصل کیا سی او اے اسے کین 14ویں مجاہد کورس کے کورس انڈر آفیسر الیاس خان نے حاصل کی 68ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس جونیئر انڈر آفیسر دانش ستار اور 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس انڈر آفیسر شیر بانو نے کمانڈنٹس کینزحاصل کیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پی ایم اے میں کامیابی سے ٹریننگ مکمل کرنے پر پاسنگ آؤٹ کیڈٹس اور ان کے قابل فخر والدین کو مبارکباد پیش کی ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل ساحرشمشاد مرزا نے کہا کہ اپنے قیام سے ہی پی ایم اے آرمی کے عظیم ادارے میں شمولیت اختیار کرنے والے کیڈٹس کیلئے کریڈل آف لیڈرشپ اینڈ سینٹر آف ایکسیلنس رہا ہے کئی سالوں سے پی ایم اے میں متعدد غیر ملکی کیڈٹس نے تربیت حاصل کی جن کی اپنی اپنی افواج میں بہترین کارکردگی پی ایم اے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مہر تصدیق ہے انہوں نے کہا کہ آج کی پریڈ ملٹری ڈسپلن کی درخشندہ مثال ہے آج کی پریڈ بہترین ملٹری ڈسپلن کی عکاس اور پاکستان ملٹری اکیڈیمی کاکول اور پاک فوج کی شاندار روایات کی آئینہ دار ہے قبل ازیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی آمد پرکمانڈنٹ پی ایم ایم اے کاکول نے ان کا استقبال کیا۔
کاکول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، جنرل ساحر، ترکیہ کے چیف آف سٹاف نے انعامات تقسیم کئے
Apr 21, 2024