گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیرآباد میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے سامان کی ترسیل کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال میں پولنگ عملے کو پولنگ کے سامان کی فراہمی گئی پولنگ سامان میں بیلٹ پیپرز بیلٹ باکس،پولنگ بوتھ اور اسٹشنری کا سامان دیا گیا۔پولنگ عملہ سخت سکیورٹی میں پولنگ کا سامان لے کر روانہ ہوا۔ وزیرآباد ہونے والے ضمنی انتخاب میں 318544 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے فیاض چھٹہ اور مسلم لیگ ن کے عدنان چھٹہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔