کوہسار یونیورسٹی  میںپروفیشنل سکلز کیلئے دو سالہ پروگرام کا آغازجون میں ہوگا

  مری(بیورو رپورٹ)حلقہ این اے 51 اورپی پی چھ مری سے نو منتخب نمائندوں کی کاوشوں سے کوہسار یونیورسٹی مری اور ویژن بلڈنگ فیوچر پا کستان کے زیر اہتمام انگریزی زبان میں مہار ت،قائدانہ صلاحیتوں اور پروفیشنل سکلز پیدا کر نے کیلئے دو سالہ پروگرام کا آغاز انشا اللہ امسال جو ن تک ہو جائے گااس سلسلے میں ویژن بلڈنگ فیوچر کی صدر سیدہ عروج،حیدر پروگرام منیجرشجاع عباسی اور کوہسار یونیورسٹی مری کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری کے مابین ایم او یو سائن ہو چکا ہے اس پروگرام کے تحت 13سے اٹھارہ سال تک کے 200 مستحق بچوں کو تربیت دی جائے گی اس سلسلہ میں مالی تعاون امریکن ایمبیسی کا ریجنل انگلش لینگویج آفس کر رہا ہے،اہل علاقہ نے منتخب نمائندوں ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور،ایم پی اے بلال یامین ستی،کوہسار یونیورسٹی مری،اورویزن بلڈنگ فیوچر پاکستان کی اس شاندار کاوش کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ مقامی بچوں کی مہارتوں میں اضافے کیلئے مزید ایسے اقدامات علاقہ اور اہل علاقہ کے شاندار مستقبل کا ذریعہ بنیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن