بہارہ کہو (نامہ نگار)پرنسپل کرلوٹ ریزیڈنشل کالج پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے کہا کہ حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال صرف شاعر ،ادیب اور سیاست دان ہی نہیں بلکہ آپ دین مصطفوی کے تر جمان بھی ہیں۔ شاعر مشرق نے مسلمان قوم کو توحید ، رسالت ،عشق رسولؐ ، فکر آخرت ، اتباع رسولؐ ، محبت اسلاف اور عظمت رفتہ کی یاد دلاکران میں نئی روح پھونک دی۔ نہ صرف اللہ تعالی کی وحدانیت بلکہ اسکے ساتھ تعلق قائم کرکے حضور نبی اکرم ؐ کی محبت اور اسوہ حسنہ پر چلنے کی تلقین کی اور فرمایا'' خودی'' کے بل بوتے پر مسلمان قوم اپنی عظمت رفتہ کا سورج طلوع کر سکتے ہیں۔ یوم اقبال کی مناسبت سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ21مارچ 1932 کو آل انڈیا مسلم لیگ کانفرنس منعقدہ لاہور میں اپنے صدارتی خطبے میںفرمایا کہ'' تم دنیا میں سب سے زیادہ قابل فخر تہذیب کے مالک ہو۔ تمہارے پاس دنیا کا بہترین نظام حیات اسلام کی شکل میں موجود ہے.