اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ )سماجی کارکنان نے تمباکو کی صنعت کی طرف سے بیرون ملک ایکسپورٹ کرنے کے بہانے سے 10 اسٹک والے سگریٹ کے پیک کی تیاری کے لیے منظوری حاصل کرنے کی کوششوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔ سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ(سپارک) کی طرف سے مشترکہ پریس ریلیز میں سماجی کارکنان نے ملک بھر میں بچوں اور کم آمدنی والے گروہوں پر اس کے ممکنہ اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ملک عمران احمد، کنٹری ہیڈ آف کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز نے کہا کہ پاکستان میں تمباکو کی صنعت برسوں سے سنگل سٹکس کی فروخت پر پابند ی کی خلاف ورزی کر رہی ہے، جو نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے روکنے اور کمزور آبادی کے تحفظ کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔
تمباکو صنعت برسوں سے سنگل سٹکس کی فروخت پر پابند ی کی خلاف ورزی کر رہی‘ملک عمران
Apr 21, 2024