وفاقی سیکرٹری صحت ندیم محبوب کا پمز ہسپتال کا اچانک دورہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی سیکرٹری برائے صحت، ندیم محبوب نے پمز ہسپتالاسلام آباد کا اچانک دورہ کیا ۔ وفاقی سیکرٹری برائے صحت نے پمز کی ایمرجنسی سروسز کا ہنگامی دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔  وفاقی سیکرٹری برائے صحت، ندیم محبوب نے پمز ہسپتال میں ایوننگ او پی ڈی  کا بھی دورہ کیا۔ایوننگ او پی ڈی میں کئی ڈاکٹرز غیر حاضر ، سیکرٹری صحت ، ندیم محبوب کا اظہار برہمی۔ہسپتال انتظامیہ کو غیر حاضر ڈاکٹرز کو فوری شوکاز ایشو کرنے کی ہدایت کی ۔ایوننگ او پی ڈی حال ہی میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت، ڈاکٹر ملک مختار احمد کی خصوصی ہدایت پر شروع کی گئی تھی۔وفاقی سیکرٹری برائے صحت، ندیم محبوب  نے کہا کہ لوگوں کو فراہمی صحت کے معاملے میں کسی غفلت اور کوتاہی کی گنجائش نہیں۔ عوام کو صحت کی۔معیاری اور موثر خدمات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ عوام کو ایوننگ او پی ڈی میں صحت کے تمام شعبہ جات میں خدمات یقینی بنائیں گے۔ایوننگ او پی ڈی میں عوام کے لیے دوائیوں کا فوری حصول آسان  بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن