ہتھکڑی توڑکر فرار ہونے  والا ملزم دوبارہ گرفتار

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ پیر ودھائی کا 9C کا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران اچانک ہتھکڑی توڑکر فرار ہوگیا جس سے پولیس میں کھلبلی مچ گئی تاہم پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مفرور ملزم کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہفتہ کو تھانہ پیر ودھائی کے سب انسپکٹر محمد نوازش نے کانسٹیبل محمد سہیل 3908/C کے ہمراہ ملزم شہاب خان کو مقدمہ نمبر 372/24 جرم 9C-CNSA اورملزم محمد صدیق کو مقدمہ نمبر 373/24 کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیاجوڈیشل ریمانڈ کے حکم کے بعدوہ  انہیں اڈیالہ جیل میں چھوڑنے جارہے تھے کہ ملزم شہاب ہتھکڑی توڑکر فرار ہوگیا تاہم پولیس نے کچھ دیر بعد ملزم دوبارہ گرفتار کر لیا ۔

ای پیپر دی نیشن