اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان علما مشائخ کنونشن آج ہوگا جس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ، کنونشن سے ملک بھر کے علما مشائخ عظام سمیت تمام دینی جماعتوں کے رہنما اور سکالرز وکلا خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما پیرسید شبیر علی شاہ گیلانی. پیر محمد گلزار نقشبندی ضلعی ناظم اعلی محمد ریاضت راجہ اور علامہ محمد اسلم ضیائی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا جماعت اہل سنت پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ عقید ہ تحفظ ختم نبوت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔
جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام علما مشائخ کنونشن آج ہوگا
Apr 21, 2024