لاہور میں ن لیگ اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنان میں ہاتھا پائی، شیخوپورہ میں مسلح تصادم

لاہور میں حلقہ این اے 119 میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنان میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ دوسری طرف شیخوپورہ پی پی 139 میں نظام پورہ ڈھاکہ پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا، جس کے بعد پولنگ کا عمل روکا گیا۔ذرائع کے مطابق حلقہ 119 میں لیگی کارکنوں اور سنی اتحاد کونسل میں ہاتھا پائی پولنگ اسٹیشن کے باہر پولنگ کیمپ لگانے پر ہوئی۔تصادم کے وقت پولیس نے چار کارکنان کو حراست میں لیا، تاہم بعد میں معاملہ ختم کروانے کے بعد پولیس نے کارکنان کو چھوڑ دیا۔سنی اتحاد کونسل کے امیدوار شہزاد فاروق کہتے ہیں کہ، ہمارے پولنگ ایجنٹ کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو آر او آفس سے باہر نکال دیا گیا ہے۔شیخوپورہ میں جگیاں سیالاں میں حلقہ پی پی 139 میں نظام پورہ ڈھاکہ پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا۔ فائرنگ کے بعد پولنگ کا عمل روکا گیا۔جھگڑے کے دوران ڈنڈے لگنے سے3 افراد زخمی ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن