اسلام آباد کے گولڑہ اسٹیشن پر سفاری ٹرین کا افتتاح کردیا گیا۔پاکستان ریلوے نے گولڑہ سٹیشن اسلام آباد پر سفاری ٹرین کا افتتاح کردیا، سیکرٹری ریلوے عبدالمالک افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر ریلوے ڈی ایس اور افسران بھی موجود تھے۔سفاری ٹرین کا مقصد پاکستان کے خوبصورت مقامات دنیا کے سامنے لانا ہے ، سفاری ٹرین اٹک کی جانب رواں دواں ہے، سفاری ٹرین ہر اتوار راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے اٹک کے لیے روانہ ہوگی۔سیکرٹری ریلوے عبدالمالک نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفاری ٹرین کا مقصد پاکستان کے خوبصورت مقامات دنیا کے سامنے لانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سفاری ٹرین اٹک خورد کی جانب رواں دواں ہے ، سفاری ٹرین ہر اتوار صبح 8:30 بجے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے اٹک خورد کے لیے روانہ ہوگی۔
اسلام آباد کے گولڑہ اسٹیشن پر سفاری ٹرین کا افتتاح
Apr 21, 2024 | 12:18