واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ کی ریاست میامی کی نجی عدالت نے ماڈل اور اداکارہ پیرس ہلٹن کے خلاف فلم پروڈیوسر کی جانب سے دائر کئے گئے 83 لاکھ ڈالر جرمانے کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے اداکارہ کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ فلم کی ناکامی میں پروڈیوسر کی ناتجربہ کاری اور مارکیٹنگ کی خامیاں تھیں اس میں پیرس ہلٹن کا کوئی قصور نہیں ہے۔