دریائے سندھ، سیلابی ریلے سے جعفرآباد کا علاقہ گنداخا مکمل طور پر ڈوب گیا،ادھر نصیرآباد میں گیسٹرو کی وباء سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے ۔

Aug 21, 2010 | 12:24

سفیر یاؤ جنگ
سیلابی ریلے سے بلوچستان میں جعفرآباد اور ڈیرہ الہ یار کی مزید پچاس بستیاں زیرآب آگئی ہیں اور مخلتف علاقوں میں ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں ۔ گنداخہ کے علاقوں فیض الفقیر، چوکی جمالی، کوٹ غلام محمد جبکہ صحبت پورکے علاقوں درگئی اور جھنڈا تالاب میں نو، نو فٹ پانی کھڑا ہے۔ ضلع جعفرآباد کی تمام رابطہ سڑکیں مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ اُدھرسیلابی پانی ضلع جھل مگسی کے بعد ڈیرہ مراد جمالی کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں ناقص پانی پینے کی وجہ سے  سینکڑوں افراد ہیضے اور دوسری بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جن کے لئے ہسپتالوں میں بھی مناسب سہولتیں موجود نہیں ۔ طبی حکام کے مطابق گزشتہ تین روزمیں جاں بحق ہونے والے اکیس افراد میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ 
مزیدخبریں