کویت کےامیرشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی اپیل پرکویتی عوام نے چند گھنٹوں میں پاکستانی سیلاب زدگان کے لیےلاکھوں کویتی دینار جمع کرا دئیے۔

کویت کی تاریخ میں پہلی بارپاکستانی سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون فنڈز مہم کا اعلان کیا گیا تھا۔سرکاری ٹی وی پرٹیلی تھون فنڈزمہم کےپہلےدن کویتی عوام نےمصیبت میں پھنسے اپنے کروڑوں پاکستانی بھائیون کی مدد کے لیے لاکھوں کویتی دینارجمع کراوئے۔ کویت کے سرکاری ٹیلیویژن پرعلماء کرام،کویتی عوام اورکویت میں مقیم تارکین وطن کوپاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کےلیےاسلامی روح کا حوالہ دیکرمدد کی اپیل کرتے رہے۔ کویت کے سرکاری ٹی وی پرٹیلی تھون مہم آج بھی جاری رہے گی۔ اس سے قبل امیرکویت نےپاکستانی سیلاب زدگان کےلیے پچاس لاکھ امریکی ڈالرجبکہ کویت کی دوغیرسرکاری تنظمیوں دو لاکھ بیس ہزاردیناردئیے تھے۔

ای پیپر دی نیشن