متاثرین کے گھروں کی تعمیر اور ان کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا اورحکومت پنجاب اس سلسلے میں اپنے تمام وسائل بروئے کارلائے گی ۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف

Aug 21, 2010 | 13:37

سفیر یاؤ جنگ
محمد شہباز شریف نے یہ باتیں جام پور،راجن پور اور مٹھن کوٹ میں متاثرین کی خیمہ بستی اوربوائز ہائی سکول میں قائم ہسپتال کے مختلف شعبوں کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگومیں کہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرین کے تمام نقصانات کے مرحلہ وارازالے کو یقینی بنائے گی ۔انھوں نے جام پورشہرکو تباہی سے دوچار کرنیوالی جام پورمائنز کے شگاف کو دوروز کے اندر پُرکرنیکا حکم دیا اس موقع پر وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ مائنز کے انیس شگافوں میں سے گیارہ کو پرکردیا گیا ہے ۔ شہباز شریف نے آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ  مصیبت کی اس گھڑی میں گرانفروشی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت ایکشن لیں ۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ  نے مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھیں ہدایت کی کہ وہ متاثرین کی امداد میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں ،
مزیدخبریں