مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دو ماہ سے جاری احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے بھارتی فوج اور قابض انتظامیہ کے تمام حربے ناکام ہوگئے ہیں۔ ادھر کشمیری قیادت نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور کٹھ پتلی وزیراعلٰی عمرعبداللہ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش بھی مسترد کردی ہے، جبکہ جگہ جگہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے گزشتہ کئی روز مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کررکھا ہے۔ مقبوضہ وادی میں دو ماہ سے جاری احتجاجی مظاہروں میں قابض فوج کی فائرنگ سے اب تک باسٹھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔