ملتان کے ریلیف کیمپوں کے دورہ کے موقع پرمخدوم جاوید ہاشمی نے متاثرین سیلاب سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دکھ اورمصیبت دیکھ کربہت غمزدہ ہیں ۔ ایک مرحلے پروہ آبدیدہ بھی ہوگئے ۔ جاوید ہاشمی نے اس عزم کا اظہارکیا کہ متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے جو کچھ ہوسکے گا اس میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی ۔ اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے ۔ مخیرحضرات کو چاہیئے کہ وہ سیلاب متاثرین کی دل کھول کرمدد کریں اورحکمرانوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ سیاست چھوڑ کرسیلاب زدگان کی مدد کریں ۔