وزیراعلٰی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سیلاب سے متاثرہ ہرشخص تک امداد پہنچانے کی ہرممکن کوشش رہی ہے۔

Aug 21, 2010 | 22:52

سفیر یاؤ جنگ
ان خیالات کا اظہارانہوں نے مظفرگڑھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خطاب کرتےہوئے کیا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ متاثرین سیلاب حوصلے بلند رکھیں، سیلابی پانی ختم ہونے کے بعد وہ خود بحالی کے کاموں کی نگرانی کریں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام وسائل متاثرین سیلاب کے لیے حاضرہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلٰی پنجاب نے شہرسلطان میں حفاظتی بندوں کا بھی معائنہ کیا اور متاثرین کے مسائل سنے۔
مزیدخبریں