ڈاکڑ فاروق ستار نے ملتان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کے موقع پرکہا کہ منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کا ساتھ دیں جو ان کا اخلاقی اور بنیادی فرض ہے۔ اس سے قبل انہوں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر کوٹ ادود کے سیلاب زدگان میں خدمت خلق فاونڈیشن کی جانب سے متاثرین میں آٹا ، چاول ، دالیں ، مصالہ جات ، نمک ، شکر گھی ، تیل اور دیگر غذائی اجناس کے سینکڑوں تھیلے تقسیم کیے اور متاثرین سے مکمل اظہار یکہجہتی کرتے ہوئے انہیں ایم کیو ایم کی جانب سے بھر پور تعاون اور مدد کا یقین دلایا۔ اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد اور ایم کیو ایم ملتان زون کے انچارج واراکین بھی موجود تھے۔