سید مہدی شاہ نے کہا کہ نقصان کے ازالہ کیلئے وزیراعظم اور صدرمملکت کو بارہ ارب روپے فراہمی کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ قراقرم بند ہونے سے گلگت بلتستان کا ملک کے دیگرحصوں سے زمینی راستہ منقطع ہے۔ علاقے میں خوراک کی کمی نہیں لیکن اگر شاہراہ قراقرم کے کھلنے میں زیادہ دیر لگی تو خوراک کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے ۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے اس موقع پر بتایا کہ چین کے سفیر سے ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے عطاء آباد جھیل سے آگے کا راستہ کھلوانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعلٰی گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ نے بھی ایک بڑے ڈیم کی اہمیت مانتے ہوئے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم بنا ہوتا توسیلاب سے اتنا نقصان نہ ہوتا۔
Aug 21, 2010 | 23:36