لیبیا کےدارالحکومت طرابلس کے نواحی علاقے میں قذافی کی حامی افواج اور باغیوں میں شدید لڑائی کے دوران ایک سو تئیس باغی ہلاک ہوگئے۔

Aug 21, 2011 | 08:50

سفیر یاؤ جنگ
باغیوں کے سینیئر رہنما محمد الحریری نے طرابلس کے نواحی علاقے تاجورہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے باغیوں نے طرابلس ہوائی اڈے میتیقہ کا محاصرہ کرلیا ہے اوراس پرقبضے کے لئے لڑائی جاری ہے۔ باغیوں نے طرابلس کے کئی حصوں پرکنٹرول حاصل کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔ قبل ازیں طرابلس کے رہائشیوں نے خبررساں اداروں کو بتایا ہے کہ دارالحکومت کے مضافات میں لڑائی جاری ہے۔ ادھرلیبیا کے رہنما معمر قذافی نے ٹیلیویژن پر ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے باغیوں کو چوہا قراردیا۔ جبکہ ان کے بیٹے سیف الاسلام کا کہنا ہے کہ سرنڈرنہ کرنے کا فیصلہ میرا یا کرنل قذافی کا نہیں بلکہ لیبیا کے عوام کا ہے۔ انہوں نے معمر قذافی کے لیبیا چھوڑ کرجانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد فتح حاصل کرلیں گے۔ دوسری طرف امریکہ کے سینئرعہدیدار جیفری فیلٹ مین نے باغیوں کے زیرانتظام شہر بن غازی کا دورہ کیا۔اس دوران ان کا کہنا تھا کہ قذافی حکومت کے خاتمے کے لئے باغیوں کی مدد جاری رہے گی۔
مزیدخبریں