تاجروں کے بعد کراچی کےعلمائے نےبھی شہر میں امن و امان کے لیے فوج بلانے کا مطالبہ کردیا۔ علمائے کرام کا کہنا ہے کہ کراچی کے واقعات پر چیف جسٹس آف پاکستان کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

Aug 21, 2011 | 13:53

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال سے متعلق علماء امن کونسل کا اجلاس ہوا جس کے بعد مفتی تقی عثمانی ، مفتی نعیم اورقاری عثمانی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہر میں امن و امان کی بحالی کے لیے فوری طور پر فوج کو طلب کیا جائے۔ پولیس اوررینجرزاہلکارکراچی میں قیام امن میں ناکام ہوگئے ہیں علماء کا کہنا تھا کہ شہر قائد کی صورتحال پر حکومت اورچیف جسٹس آف پاکستان کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر کراچی میں ہونیوالی قتل و غارت گری کو نظر انداز کررہی ہے۔ پولیس ، رینجرزاورایف سی بھی کراچی میں کوئی خاص نتائج دینے میں ناکام رہے ہیں ۔علمائے کرام کاکہنا ہے کہ وہ امن کے لیے لیاری اورنائن زیروبھی جانے کے لیے تیارہیں،علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ حکومت اورفوج قتل وغارت گری کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں
مزیدخبریں