گلگت (این این آئی) دیامیر پولیس نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران نانگہ پربت قتل کے واقعہ میں ملوث بیس حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جون میں بلتستان کے ضلع دیامیر میں 4200 فٹ کی اونچائی پر نانگہ پربت کے پہلے بیس کیمپ پر پاکستانی باورچی سمیت دس غیر ملکی سیاح ہلاک ہو ئے تھے۔ ضلع دیامیر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ محمد نوید نے بتایا کہ ہم نے قراقرم ہائی وے اور ناران کاغان روڈ پر ملزموں کو ان کے ٹھکانوں پر پہنچ کر گرفتار کیا۔ انہوں نے 2012ءمیں ہربان ڈس لولو سار پوائنٹ پر شیعہ مسافروں کو شناخت کے بعد ہلاک کیا تھا جبکہ یہ نانگہ پربت قتل کیس کی پر تحقیقات کرنے والے ایس ایس پی سمیت کرنل اور کیپٹن کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔
گلگت: غیر ملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث 20 افراد گرفتار
Aug 21, 2013