لاہور (این این آئی) نوعمری میں داد شجاعت دے کر حب الوطنی کی عظیم مثال قائم کر کے نشان حیدر کا اعزاز پانے والے راشد منہاس شہید کی 42 ویں برسی منائی گئی۔ پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید 17 فروری 1951ءکو کراچی میں پیدا ہوئے۔ 1971ءکے اوائل میں پاک فضائیہ میں پائلٹ آفیسر شمولیت اختیار کی۔ 20 اگست 1971ءکو جب راشد منہاس اپنی تیسری سولو فلائیٹ لے رہے تھے توانکا انسٹرکٹر سکوارڈن لیڈرمطیع الرحمان بھی طیارے میں سوار ہوگیا۔ وہ طیارے کو اڑا کر بھارت لے جانا چاہتا تھا۔ راشد منہاس نے دشمن کواس کے ناپاک و مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہونے دیا اور بھارتی بارڈر سے 32 کلومیٹرکے فاصلے پرجہاز کا رخ پاک سر زمین کی جانب موڑ کر غدار وطن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔