واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوجی نے افغانستان میں 16 شہریوں کے قتل عام پر اقبال جرم کرنے کے بعد ایک فوجی عدالت میںاپنا اقبال جرم واپس لینے سے انکار کر دیا۔ سارجنٹ رابرٹ بیلز نے اپنے بیان میں کہاکہ میں کوشش کر رہا ہوں کہ درست چیزیں کروں۔ اب اس مقدمے میں سزا کا فیصلہ اگلے ایک ہفتے میں ہو سکتا ہے۔ جج کی جانب سے بیلز سے پوچھا گیا کہ آیا وہ پیرول پر رہائی کی اہلیت سے قبل اپنی قید کی سزا سے متعلق کسی ممکنہ نادرست معلومات کو بنیاد بنا کر اقبال جرم واپس لینے کے خواہش مند ہے؟
افغانوں کے قاتل ا مریکی فوجی کاعدالت میں اقبال جرم واپس لینے سے انکار
Aug 21, 2013