لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم کے اوپنر بلے باز عمران فرحت نے کہا ہے کہ دورہ زمبابوے سے صرف اور صرف نجی وجوہات کی بناءپر ڈراپ ہوا ہوں، میری دوست احباب سے درخواست ہے کہ وہ میری اہلیہ کی جلدازجلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔ عمران فرحت کے سسر محمد الیاس نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی بیٹی بیمار ہے جس کی وجہ سے عمران فرحت نے خود دورہ زمبابوے سے معذرت کی تھی۔
صرف نجی مصروفیات کی وجہ سے دورہ زمبابوے سے ڈراپ ہوا : عمران فرحت
Aug 21, 2013