لاہور (سپورٹس رپورٹر) یکم ستمبر سے نیپال میں شروع ہونے والی ساف فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے پاکستان ٹیم 23 اگست کو لاہور سے کھٹمنڈو روانہ ہوگی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے ٹیم کا سات روزہ تربیتی کیمپ نیپال میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کھلاڑی وہاں کے موسم اور آب و ہوا سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ ساف فٹبال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم ان دنوں افغانستان میں موجود ہے جہاں اسے واحد پریکٹس میچ میں تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ٹیم کل 22 اگست کو کابل سے وطن واپس پہنچے گی۔