پاکستان کبڈی فیڈریشن کا اکتوبر میں نیشنل چیمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے کہا ہے کہ فیڈریشن نے مختلف بین الاقوامی مقابلوں کے لئے اچھے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لئے اکتوبر 2013ءمیں اسلام آباد میں نیشنل چیمپئن شپ کا انعقاد کریں گے جس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشیئن بیچ کے لئے ٹیم میںشامل کیا جائے گا۔ انگلینڈ کبڈی کپ میں شکست کی اصل وجہ اچھے کھلاڑیوں کو ویزے نہ ملنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے رواں سال اکتوبر میں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس کو مدعو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اگلے سال تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشئن بیچ گیمز اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کے لئے قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ہونے والے انگلیڈ کبڈی کپ میں قومی ٹیم پہلے راﺅند سے باہر ہوئی، انہوں نے کہا کہ ان کی شکست کی اصل وجہ ان کے تین اچھے کھلاڑیوں کو ویزے نہ ملنا تھا اور ان کے ڈیفنڈر سجاد کا شولڈر ٹھیک نہیں تھا اسی وجہ سے قومی ٹیم ایونٹ سے جلد باہر ہوئی‘ انہوں کہا کہ قومی کبڈی ٹیم نے اپنے ملک کے لئے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وہ آئندہ بھی عمدہ کارکردگی کے لئے پُرامید ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...