ایمرجنگ کرکٹ کپ : بھارت، سری لنکا نے میچزجیت لئے

Aug 21, 2013

سنگاپور (اے پی پی) ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ، بھارت نے انڈر 23 نے نیپال اور سری لنکا انڈر 23 نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی۔بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔ لوکیش راہول 88 ، سوریا کمار یادیو 65 اور انمکت چند 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیپال کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز سکور کر سکی۔ سگارپن نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بھارت کی طرف سے انکیت بون نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ گروپ بی کے میچ میں سری لنکا انڈر 23 نے متحدہ عرب امارات کو 30 رنز سے مات دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے۔ شیہان جائے سوریا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ ثاقب علی 71 اور شیمائن انور 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزیدخبریں