لاہور (سپورٹس رپورٹر) ساف فٹبال چیمپئن شپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں پاکستان ٹیم افغانستان کے خلاف پریکٹس میچ میں تین صفر سے ہار گئی۔ قومی ٹیم پیر کے روز کابل پہنچی تھی جہاں گذشتہ روز دونوں ممالک کی ٹیمیں مدمقابل ہوئی تھیں۔ پاکستان ٹیم میچ میں کوئی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی جس کی بناءپر میزبان ٹیم نے میچ میں اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے تین صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ ہزاروں شائقین نے میچ دیکھا۔