لاہور (کامرس رپورٹر) ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر عامر احمد نے اویسیا کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اور نیسپاک کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی جبکہ رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب ندیم محبوب نے ماڈل ٹائون کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اور گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا دورہ کیا اور ڈینگی خاتمہ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔