لاہور (نیوز رپورٹر) کسان بورڈ کے صدر سردار ظفر حسین نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی زراعت کو نظرانداز کرکے وزیراعظم نے ملک کے کروڑوں کسانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ کسانوں کو توقع تھی کہ اپنی پہلی تقریر میں وزیراعظم کسانوں کو بجلی‘ کھاد‘ تیل اور زرعی مداخلت پر سبسڈی دیں گے مگر ایسا کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ ترقی یافتہ ممالک بھی کسانوں کو سبسڈی دیکر زراعت کو سہارا دیتے ہیں مگر ہماری حکومت نے پہلے سے دی جانے والی سبسڈی یا تو ختم کر دی یا اس میں کمی کر دی۔
’’وزیراعظم کے خطاب نے کروڑوں کسانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا‘‘
Aug 21, 2013