سری نگر (آئی این پی) سیاچین گلیشیئر میں لاپتہ ہونے والے بھارتی فوجی کی نعش اٹھارہ سال بعد مل گئی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس سنیل گپتا کے مطابق نعش سری نگر سے چار سو پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع لیہہ کے برفانی علاقے سے ملی۔ مذکورہ اہلکار کی لاش شمالی انڈیا میں رہائش پذیر اْس کے خاندان کے حوالے کر دی گئی۔ ہندوستانی فوجی کو اس کی جیب میں موجود چند کاغذات کی بناء پر شناخت کیا گیا۔