سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ہیڈکوارٹرز میں مصروف دن گزارا

Aug 21, 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے گذشتہ روز پی سی بی ہیڈکوارٹر میں مصروف دن گزارا۔ سابق چیئرمین کی گاڑی حسب معمول اسی جگہ پر کھڑی کی گئی جہاں ماضی میں کھڑی ہوا کرتی تھی جبکہ نو منتخب چیئرمین کی گاڑی وہاں کسی جگہ موجود نہ تھی۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹرز کے ہونے والے اجلاس میں بھی وہ شریک نہیں تھے اس کے باوجود نجم سیٹھی نے پی سی بی میں مصروف دن گزارا۔

مزیدخبریں