موجودہ غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان کی معیشت متاثر ہو سکتی ہے : موڈیز

سنگا پور /اسلام آباد(آئی این پی) عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان کی معیشت متاثر ہوسکتی ہے‘ گذشتہ مالی سال کے کامیاب معاشی جائزے پر آئی ایم ایف سے پاکستان کو مزید 55 کروڑ ڈالر مل جائیں گے، اس سے زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہوں گے۔ اپنے بیان میں عالمی ریٹنگ ایجنسی نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان میں موجودہ غیر یقینی صورتحال جاری رہی تو اس کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت متاثر ہوسکتی ہے۔ دبئی میں آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کے کامیاب معاشی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید 55 کروڑ ڈالر مل جائیں گے تاہم اس کی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری ضروری ہوگی۔ دوسری جانب 55 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید مستحکم ہوجائیں گے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر حکومت پاکستان نے نجکاری اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سمیت معاشی اصلاحات پر عملدرآمد میں تاخیر کی تو عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون میں کمی آسکتی ہے۔
موڈیز

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...