الطاف حسین سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک، طاہر القادری سے رابطے کے بعد وزیراعظم کو فون کیا

اسلام آباد (آن لائن) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا وزیراعظم میاں نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا۔ باوثوق ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ الطاف حسین سیاسی ہلچل ختم کرانے اور سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پہلے عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے معاملات میں لچک پیدا کریں تاکہ مذاکرات کی راہ ہموار کی جا سکے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ الطاف حسین نے بعدازاں وزیراعظم میاں نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان سے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین نے وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ مسئلے کو حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور ایک موثر مذاکراتی ٹیم بھیج کر عمران خان اور طاہر القادری سے مذاکرات کا آغاز کریں۔
الطاف/ متحرک

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...