کوٹلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج نے کوٹلی آزادکشمیر کے نکیال سیکٹر پر ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی۔ بھارتی گولہ باری سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
نکیال سیکٹر گولہ باری