ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کا دھرنا ختم کرانے کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی شہری کو پرامن احتجاج سے نہیں روکا جاسکتا۔ عدالت نے یہ ریمارکس تحریک انصاف کا دھرنا ختم کروانے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔ عدالت نے آفس کے اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن نے محمد اجمل نامی شہری کی دائر درخواست کی سماعت کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کا لانگ مارچ اور دھرنا پاکستان کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش ہے جس سے ملک میں اس وقت انتشار کی سی کیفیت ہے۔ ہائی کورٹ ایک کمشن تشکیل دے جو عمران خان کے لانگ مارچ اور دھرنے کے پس پردہ حقائق کی تحقیقات کرے۔ ہائی کورٹ آفس نے اعتراض عائد کیا جس کے مطابق درخواست ناقابل سماعت ہے۔ عدالت نے ہائی کورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ کسی بھی شہری کو پرامن احتجاج سے نہیں روکا جاسکتا۔
درخواست ناقابل سماعت

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...