جھنگ، ٹوبہ، ستگھرہ اور چیچہ وطنی میں 2 لڑکیوں، خاتون اور لڑکے سے زیادتی

Aug 21, 2014

جھنگ+ ٹوبہ ٹیک ستگھرہ+ چیچہ وطنی (نامہ نگاران)  جھنگ، ٹوبہ،ستگھرہ اور چیچہ وطنی میں2 لڑکیوں، خاتون اور لڑکے سے زیادتی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سنگھرہ، چیچہ وطنی میں موضع اللہ یار جوتہ میں مظہر عباس نامی شخص نے پندرہ سولہ سالہ دوشیزہ مسماۃ (آ۔ ب) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ایک عورت سمیت تین افراد عمر دراز، سرفراز اور مسماۃ غفوراں پہرہ دیتے رہے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد عمر دراز کی مدعیت میں مظہر عباس وغیرہ چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اللہ یار جوتہ کے عمردراز نے اپنی درخواست میں الزام لگاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گذشتہ روز تقریباً 8 بجے رات مبینہ طور پر مظہر عباس نے اس کی پندرہ، سولہ سالہ بیٹی مسماۃ (آ۔ ب) کو قابو میں کر کے زبردستی اس کی عصمت دری کی ہے جبکہ ملزم کے ساتھی مسماۃ غفوراں، سرفراز اور عمر دراز وہاں پہرہ دیتے رہے ہیں۔ اوباش نوجوان نے جواں سالہ لڑکے کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لوگوں کے جمع ہونے پر ملزم اسلحہ لہراتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔ نواحی چک نمبر 322 ج ب کے عبدالغفور نے تھانہ صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا اسکا سترہ سالہ بیٹا محمد فاروق گائوں کی دکان پر گیا جہاں محمد عرفان نے اسے دکان کے اندر روک لیا اور اسلحہ کے زور پر اسکے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شور واویلا پر عبدالرحمن وغیرہ موقع پر پہنچے تو ملزم پسٹل لہراتا اور دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 377ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ستگھرہ میں 2 ملزمان نے لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ستگھرہ کے نواحی قصبہ 26/2R کی ثمینہ اکرم کی جواں سالہ بیٹی رخشندہ کو ملزمان اکرم اور عامر نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اوباش نوجوان نے محنت کش کے گھر میں داخل ہوکر اسکی بیوی کو زبردستی زیا دتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی گائوں 110/7-R کے رہائشی برف فروش محمد عاشق نے رپورٹ درج کرائی کہ میری غیر موجودگی میں ہمارے ہی گائوں کے اوباش نوجوان علی رضا ولد محمد افضل عرف کاکا اسلحہ کے زور پر میرے گھر میں داخل ہوا اور میری بیوی ساجدہ بی بی کو کمرے میں لیجا کر زبردستی زیادتی کر ڈالی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔لاہور سے خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کار روائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں