رحیم یار خان: ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی کوشش ناکام، 2دہشتگرد ہلاک

Aug 21, 2014

رحیم یار خان( کرائم رپورٹر) رحیم یار خان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی‘ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق دہشت گرد رحیم یار خان ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی کوشش کررہے تھے جس پر پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزیدخبریں