راولپنڈی: ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے مزید 36کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی

راولپنڈی (آن لائن) لاہور ہا ئی کورٹ راولپنڈ ی بنچ کے جج مسٹر جسٹس طارق اور مسٹر جسٹس شاہد جمیل پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عوامی تحریک کے گرفتار مزید 36 کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی ہے جبکہ ایک ایک لاکھ روپے مالیتی مچلکے عدالت میں جمع کرائے جانے کی صورت میں ضمانت پر رہاکرنے کا حکم دیا ہے قبل ازیں ہائی کورٹ 17کارکنوں کو ضمانت پر رہاکر چکی تھی ائرپورٹ پولیس نے ان  53کارکنوں کو ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد پر  گرفتار کیا  تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...