مارچ کے شرکاء کی پیش قدمی کے بعد آبپارہ چوک، کشمیر ہائی وے، خیابان سہروردی اور ملحقہ علاقوں کی صفائی، 30 ٹن کوڑا اکٹھا کیا گیا

اسلام آباد (وقائع نگار) چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی ہدایت پر سی ڈی اے کے سینی ٹیشن سٹاف اور ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ انوائرنمنٹ ونگ کے عملے نے مشترکہ آپریشن کر کے اسلام آباد کے آبپارہ چوک، کشمیر ہائی وے اور دیگر ملحقہ علاقوں کے راستے کھل جانے کے بعد صفائی کا کام مکمل کر لیا۔ صفائی آپریشن میں آبپارہ چوک، کشمیر ہائی وے، خیابانِ سہروردی، میونسپل روڈ اور ملحقہ علاقوں سے 30 ٹن کوڑا اکٹھا کیا گیا۔ اس صفائی آپریشن میں سی ڈی اے کی ٹریکٹر ٹرالیوں اور دیگر مشینری کے علاوہ سینی ٹیشن کے 200 اضافی خاکروبوں نے بھی کام کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...