تحریک انصاف کے جلسے میں 11 ہزار لوگ شریک تھے: پولیس، 12 سے 13 ہزار تھے: سکیورٹی ادارے

Aug 21, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مختلف سرکاری اداروں کی طرف سے انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء کی جو تعداد بتائی گئی ہے اس میں تضاد پایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں 11 ہزار افراد شریک ہیں، سکیورٹی ادارے کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ میں 12 سے 13 ہزار لوگ  موجود ہیں۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے عمران خان کے جلسے میں 7 سے 8 ہزار افراد ہیں۔ طاہر القادری کے جلسے کے متعلق پولیس نے کہا کہ 20 ہزار کے قریب شرکاء ہیں، سکیورٹی اداروں کے مطابق انقلاب مارچ کے شرکاء کی تعداد 18 ہزار کے قریب ہے۔

مزیدخبریں