لندن (آئی این پی) برطانوی پولیس نے ایک کنٹینر سے 15افراد کو بر آمد کیا ہے جن کا تعلق کشمیر اور اریٹیریا سے ہے۔ ان افراد کو ایک جرمن ڈرائیور برطانیہ پہنچانے کی غرض سے یورپ سے برطانیہ لایا تھا۔ پولیس نے کارروائی کر کے ان افراد کو قابو کیا جن میں ایک عورت اور ایک پندرہ سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ۔