قصور + شاہ کوٹ + کامونکے + فیروز والہ + شیخوپورہ (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار خصوصی) قصور، شاہ کوٹ، کامونکے، فیروز والہ، شیخوپورہ، گجرات، ماموں کانجن، فقیر والی میں لڑکی، خاتون سمیت 7 افراد کی خودکشی، طالبہ نے خود سوزی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ شہر کے نوجوان علی شان ملہی نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ کامونکے میں نامعلوم وجوہ پر 22 سالہ نوجوان نے ٹرےن کے آگے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لےا۔ گذشتہ دوپہر گوجرانوالہ سے لاہور جانے والی ٹرےن جب ٹبہ محمد نگر پل کے قرےب پہنچی تو وہاں پر کافی دےر سے بےٹھا اےک نوجوان ٹرےن کے آگے کود گےا۔ متوفی کا نام جاوےد ولد اسحاق مسےح سکنہ تتلے عالی معلوم ہوا ہے۔ قصورگنڈا سنگھ والا روڈ موضع بھیڈیاں خانپور میں مبینہ گھریلو تنازع پر دلبرداشتہ خاتون نے دو بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی جبکہ دلبرداشتہ لڑکی نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پتوکی کے عبدالحمید کی جواں سالہ بیٹی بینش نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ گنڈا سنگھ کی شاہدہ بی بی کا اپنے خاوند سے مبینہ بچوں کے اخراجات کے سلسلہ تنازعہ چلا آ رہا تھا۔ وقوعہ کے روز دلبرداشتہ شاہدہ گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں خود اور اپنے بچوں کو کھلا دیں جس کے نتیجہ میں ان کی حالت غیر ہو گئی۔ فیروز والہ میں محبت کی شادی میں ناکامی پر ایف اے کی طالبہ نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لی۔ جی ٹی روڈ کی آبادی شیر بنگال کالونی کے محنت کش محمد علی اعوان کی 19 سالہ بیٹی کرن علی نے بیرون ملک میں مقیم رشتہ دار تصور علی سے شادی کرنے کے لئے تعلقات قائم کئے ہوئے تھے جس نے شادی کرنے سے انکار کر دیا اس بنا پر ایف اے کی طالبہ کرن علی نے اپنے گھر میں ہی کپڑوں پر مٹی کا تیل پھینک کر خود کو آگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ تصور علی نے چھٹیوں کے دوران پاکستان میں آ کر شادی کرنے کا وعدہ کیا مگر پورا نہ کر سکا جس پر دلبرداشتہ ہو کر کرن علی نے خودکشی کر لی۔ گجرات، ماموں کانجن، فقیر والی میں خاتون سمیت 4 افراد نے زندگی ختم کر لی۔ کوٹلہ ارباب علی خان میں نوجوان نجم علی نے اپنی ماں کی ڈانٹ ڈپٹ پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ طارق کالونی کے رہائشی محمد امےن کے 17 سالہ بےٹے محمد عثمان نے گذشتہ روز گھرےلو ناچاقی پر گندم مےں رکھنے والی گولےاں نگل لیں۔ گاﺅں 119 سکس آر میں اپنے بڑے بھائی سے تلخ کلامی پر زین نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ گاو¿ں 432 سکس آر میں طفیل بھٹی نامی شخص کی بیوی رضیہ بی بی نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کر لی۔
خودکشی