اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مشترکہ مفادات کونسل کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں پاور پالیسی، تیل، گیس اور کچھی کینال منصوبے میں کرپشن کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔ کراچی کو حب ڈیم سے پانی کی سپلائی پر بلوچستان کے تحفظات پر بھی با ت ہوگی۔
مشترکہ مفادات کونسل