آصف زرداری کیخلاف ایس جی ایس کوٹیکنا ریفرنسزکی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی

Aug 21, 2015

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدر آصف زرداری کیخلاف ایس جی ایس کوٹیکنا ریفرنسزکی سماعت بغیرکسی کارروائی کے2 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف ایس جی ایس کوٹیکنا ریفرنسزکی سماعت کی۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری کے باعث سماعت دو ستمبرتک ملتوی کردی اورنیب پراسیکیوٹرکو آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

زرداری/ ریفرنس

مزیدخبریں