اختر رسول پی ایچ ایف صدارت سے مستعفی‘ بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر نئے صدر‘ رانا مجاہد سیکرٹری تعینات

اسلام آباد+لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختررسول کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکر کو نیا صدر جبکہ اولمپئن رانا مجاہد کو سیکرٹری تعینات کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ پی ایچ ایف کی نئی انتظامیہ اگلے ہفتے نئی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ ساتھ سینئر اور جونیئر ٹیموں کی مینجمنٹ کا اعلان کرے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں ناکامی کے بعد حکومت کی جانب سے بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول کو عہدے سے دستبردار ہونا پڑا جبکہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے فیڈریشن کے نئے صدر کے لئے بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کو نامزد کرتے ہوئے اولمپئن رانا مجاہد کو سیکرٹری کے عہدے پر برقرار رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ خالد سجاد کھوکھر وفاقی وزیر احسن اقبال کے قریبی رشتہ دار ہیں اور انھیں قومی ہاکی کی باگ ڈور دئیے جانے کو حکمراں جماعت مسلم لیگ سے ان کی قربت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جبکہ مستعفی صدر اختر رسول کا تعلق بھی مسلم لیگ نون سے ہے۔ خالد سجاد کھوکھر ماضی میں قومی ہاکی ٹیم کے منیجر رہ چکے ہیں لیکن اس کے بعد سے وہ قومی ہاکی کے معاملات سے مکمل طور پر دور رہے ہیں۔ خالد کھوکھر کی تعیناتی سے سابق وزیراعظم میر ظفر اﷲ جمالی کی ہاکی فیڈریشن میں دوسری مرتبہ واپسی کے دروازے بند ہو گئے ہیں۔ ظفراﷲ جمالی کی اس ضمن میں وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔ وزیراعظم نواز شریف نے قومی ہاکی کی موجودہ خراب صورتحال کے جائزے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے اپنی رپورٹ میں فیڈریشن کی کارکردگی پر مکمل طور پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے اپنی رپورٹ حکومت کے حوالے کردی تھی۔ رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے نئے صدر کے ساتھ ملکر ایک مرتبہ پھر پاکستان ہاکی کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کےلئے کام کا آغاز کرینگے۔ نئی سلیکشن کمیٹی اور سینئر جونیئر مینجمنٹ کا اعلان کیا جائیگا۔ بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر پاکستان ہاکی کے ساتھ ماضی میں بھی کام کر چکے ہیں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...