پی سی بی گورننگ بورڈ کی رکنیت، نیشنل بنک کے سعید احمد، نیئر کمال کے درمیان مقابلہ

لاہور ( نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کی رکنیت حاصل کرنے کےلئے نیشنل بنک کے صدر سعید احمد اور چیئر مین منیر کمال کے درمیان مقابلہ ہے۔اقبال قاسم کی ریٹائرمنٹ کے بعد گورننگ بورڈ میں ان کی جگہ بینک کے چیئر مین منیر کمال نے نمائندگی کرنا تھی۔
تاہم بعد میں بینک کے صدر سعید احمد کے دل میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے ممبر بننے کی خواہش جاگ اٹھی۔ اب دونوں مضبوط عہدیداروں کے مابین بی سی بی گورننگ بورڈ کی رکیت کے لئے مقابلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بھی نیشنل بنک کے نمائندے کی عدم شرکت کی وجہ دونوں عہدیداروں کے اختلافات تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...