کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ پہلے سیشن کا اختتام بھی مندی سے ہوا جبکہ دوسرے سیشن میں بھی مندی میں مزید اضافہ ہوا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس سات سو پوائنٹس کمی کے بعد کاروبار چوتیس ہزار پانچ سو بیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم کے لحاظ سے سب سے زیادہ لین دین کے الیکٹرک کے حصص میں ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں آج اکتیس کروڑ چوالیس لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ تین سو اٹھاون کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی , 100انڈیکس 700 پوائنٹس کمی کے بعد 34520 پوائنٹس پر بند
Aug 21, 2015 | 18:37